چین نے 12توانائی منصوبوں میں 12.4ارب ڈالر سرمایہ لگایا، سی پیک اتھارٹی 

چین نے 12توانائی منصوبوں میں 12.4ارب ڈالر سرمایہ لگایا، سی پیک اتھارٹی 

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستان میں توانائی کے 12منصوبوں میں 12.4ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین نے سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 12.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ستمبر 2019 تک چین نے 12 توانائی کی پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا ہے جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا ہے جبکہ کچھ منصوبوں پر کام مختلف مراحل میں داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام پراجیکٹس سے تقریبا 7240 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور ان پراجیکٹس پر 12.4ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ ان منصوبوں میں سے 9 کے مختلف مراحل اور کمرشل آپریشن ڈیٹس کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ان 9پراجیکٹس پر8.175ارب ڈالر کی لاگت آئی اور 5320 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ بقیہ 3پراجیکٹس مالی سال برائے برائے 2020-23 میں مکمل ہوں گے اور ان کی مدد سے 1920میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔

سی پیک اتھارٹی

مزید : صفحہ اول