مواخذے کی کارروائی، ٹرمپ کا امریکی کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

مواخذے کی کارروائی، ٹرمپ کا امریکی کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کیلئے بنائی گئی کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین جیروڈ نیڈلرنے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یا تو کانگریس کے روبرو پیش ہوں یا پھر مواخذے کی کارروائی کے عمل سے متعلق شکایات بند کر دیں۔کانگریس کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 4 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے یکم دسمبر تک مہلت دی تھی کہ بتایا جائے آپ مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہوں گے یا نہیں؟اب وائٹ ہاؤس قانونی مشیر پیٹ کپولون کی جانب سے جیروڈ نیڈلر کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی کارروائی کیلئے کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔پیٹ کپولون کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط میں کانگریس کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے انکوائری میں شفافیت کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز کیا، وائٹ ہاؤس کو تیاری کیلئے مناسب وقت بھی نہیں دیا گیا اور نہ ہی گواہوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ وضاحت بھی نہیں کی گئی کہ آیا ٹرمپ مواخذے کی کارروائی کیلئے دوسری سماعت پر پیش ہوں گے یا نہیں؟برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کانگریس کمیٹی کی جانب سے دوسری بار طلب کرنے پر علیحدہ سے جواب دے گا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا ہے۔

ٹرمپ/انکار

مزید : صفحہ اول