آرمی ایکٹ میں ترمیمی مسودے پر اتفاق رائے کیلئے پس پردہ رابطوں کا آغاز

    آرمی ایکٹ میں ترمیمی مسودے پر اتفاق رائے کیلئے پس پردہ رابطوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (میاں ہارون رشید)حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی مسودہ پر اتفاق رائے کیلئے پس پردہ رابطوں کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانونی مسودہ منظوری کیلئے آج وفاقی کابینہ میں پیش ہوگا جبکہ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مسودے میں آرمی، ایئر، نیول چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی مدت ملازمت میں توسیع، تقرر، مراعات اورتنخواہ کے معاملات بھی شامل ہیں۔حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بل کی منظوری میں مشکلات پیش نہیں آئیں گی کیونکہ قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کیلئے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوگی جبکہ سینیٹ سے بل کی منظوری کیلئے چھوٹی جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائیگی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے بل کی حمایت حاصل ہوجائے گی۔
 آرمی ایکٹ

مزید :

صفحہ اول -