رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں پر چھاپہ مارا جائے گا نہ انہیں ہراساں کریں گے: شبر زیدی   

    رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں پر چھاپہ مارا جائے گا نہ انہیں ہراساں کریں گے: شبر ...

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی نے کہاہے کہ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں پرکوئی چھاپہ نہیں مارا جائے گا اور نہ ہی انہیں کسی بھی طرح سے ہراساں کیا جائے گا، ممبر ایف بی آر سے کم کسی آفیسرکو جرمانے کی اجازت نہیں ہو گی، صرف اعلی اتھارٹی کو جرمانے کے اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو کاروبار کی بنیاد پر ٹرن اوور ٹیکس کم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سیکشن 152 کے تحت سعودی عرب کو حج کمپنیوں کی ادائیگی کا تعین کیا جائے گا اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنی ہوگا۔سیلز ٹیکس کے ساتھ رجسٹرڈ ود ہولڈنگ ایجنٹوں کے لئے حد بڑھا دی جائے گی۔امپورٹرز کی رجسٹریشن کو آسان بنایا جائے گا۔

شبر زیدی 

مزید : صفحہ اول