چیف الیکشن کمشنر، ممبران تعیناتی معاملے پر ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائیگا: صادق سنجرانی اسد قیصر

چیف الیکشن کمشنر، ممبران تعیناتی معاملے پر ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائیگا: صادق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلا س آج بروزمنگل ہوگا، جس میں چیف الیکشن کمشنر،الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر غور ہو گا،حکومت کی جانب سے سندھ کیلئے جسٹس (ر) صادق بھٹی، جسٹس (ر) نورالحق قریشی، عبدالجبار قریشی، بلوچستان کیلئے ڈا کٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام نئے تجویز کئے گئے ہیں، وزیراعظم نے سندھ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور عبدالجبار قریشی جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی بر ا ئے تعیناتی آف چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کا اجلاس آج منگل کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا۔ اجلا س کی صدارت کمیٹی چیئرپرسن اوروفاقی وزیرا نسا نی حقوق شیریں مزاری کریں گی۔اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک کریں گے۔اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے ناموں کا جائزہ لیا جائیگا۔حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بھیجے ناموں کو کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔دوسری جانب پیر کواسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ملا قات ہوئی جس میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینیٹ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے ناموں پر مشاورت ہوئی۔ ملاقات سے قبل سپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگومیں کہا بات چیت کے ذریعہ جلد معاملہ حل کر لیں گے اور ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائیگا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے۔
اسد قیصر، سنجرانی

مزید :

صفحہ اول -