متروکہ وقف املاک کی زمین پر قبجہ ہو ا تو استعفی دے دوں گا: اعجاز شاہ
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر)اعجاز احمدشاہ نے کہاہے کہ متروکہ وقف املاک میں بہت کرپشن ہوئی ہے متروکوقف املاک بورڈ کے کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی اورکسی کو متروکہ وقف املاک کی زمین کی الاٹمنٹ نہ کی جائے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں صدیق الفاروق نے متروکہ وقف املاک کی زمین پر ناجائز قبضے کروائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متروکہ وقف املاک کی زمین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد،ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد کمال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اسد مگسی، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد، جائنٹ سیکرٹری طاہراحسان، ایڈمنسٹریٹر وہاب گل سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمدنے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خاں نے متروکہ وقف املاک کی زمین کے حوالے سے نوٹس لیا تھااور وزیراعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی کے لیے کمیٹی قائم کی ہے، وزیرا عظم کے فیصلہ کے مطابق اوقاف کی زمین سکول، ہسپتال یا پارکس کے لیے ہی استعمال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کو زمینوں سے بے دخل کرنا مشکل عمل ہے، زمینوں کے ٹھیکے میں اضافہ کیا جائیگا اور مزارعین سے بقایا جات بھی وصول کیے جائیں گے جبکہ انجمن مزارعین نے جون 2019سے پہلے کے بقایا جات جمع کروا نے کی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے آج کے بعدحو الات میں ہوں گے۔اگر متروکہ وقف املاک کی زمین کو فروخت کیا گیا تو صرف مزارعین کو ہی فروخت کی جائے گی اورہمارے دور میں متروکہ وقف املاک کی زمین پر قبضہ ہواتومیں استعفیٰ دے دوں گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائیاں کریں آپ نیک نیتی سے عوام کی خدمت کریں، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو چھ ار ب روپے کے فنڈ ز ملے جو کہیں نظر نہیں آرہے جبکہ ننکانہ صاحب سیوریج کے فنڈز میں سے 12 کروڑ روپے ہڑپ کر لیے گئے انہوں نے کہا کہ میں برے کو برا ضرور کہوں گا وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو ہدایت کہ اگر میرا بھائی یا کوئی رشتہ دار غلط کام کہے تو اسے حوالات میں بند کر دیں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال مل گئے تو میں ننکانہ صاب کو مثالی شہر بنا دوں گا۔
اعجاز شاہ