دہلی سے جاری بھارت جاپان مشترکہ اعلامیہ مسترد، ترجمان دفتر خارجہ

  دہلی سے جاری بھارت جاپان مشترکہ اعلامیہ مسترد، ترجمان دفتر خارجہ

  



 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان دہلی سے جاری بھارت جاپان مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کرتا ہے، بھارت جاپان اعلامیہ میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور بے معنی ہے، مشترکہ اعلامیہ پر پاکستان کی تشویش جاپان تک پہنچائی گئی ہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان دہلی سے جاری بھارت جاپان مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کرتا ہے، بھارت جاپان اعلامیہ میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور بے معنی ہے، مشترکہ اعلامیہ پر پاکستان کی تشویش جاپان تک پہنچائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھارت کی بدنیتی دنیا بھر کو معلوم ہے،سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،بھارت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی بنانے کی کوشش بھی دنیا کو معلوم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ

مزید : صفحہ اول