اردن، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8بچوں سمیت 13پاکستانی جاں بحق 

    اردن، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8بچوں سمیت 13پاکستانی جاں بحق 

  



اومان،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) اردن کے شہر کراماہ کے دو گھروں میں آگ لگنے سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ 2 پاکستانی خاندان فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر تھے جہاں آگ لگی، فائر بریگیڈ عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی 13 پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہو چکے تھے، 3 زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔حکام حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، اردن میں 8 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جو زراعت کے شعبے سے منسلک ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اردن میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کااظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے اور دفتر خارنہ ااور اردن میں پاکستانی سفیر کو غمزدہ خاندانوں کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے دفتر خارجہ اور اردن میں تعینات پاکستانی سفیر کو غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعاون پر اردن کے حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔  دوسری جانب    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو  اردن کے وزیر خارجہ ایمان سفادی نے ٹیلیفون کیا  مغربی اردن میں ہونیوالی آتشزدگی  سے آگاہ کیا  اور نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جاں بحق ہونیوالوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم  کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

پاکستان

مزید : صفحہ اول