شہزاد اکبر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور امور داخلہ مقرر  

   شہزاد اکبر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور امور داخلہ مقرر  

  



 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی، شہزاد اکبر کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب اور امور داخلہ مقرر کردیا گیا، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ شہزاد اکبر کی ازسر نو تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے احتساب اور امور داخلہ تعینات کردیا گیا۔ شہزاد اکبر کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ ان کی از سر نو تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

شہزاد اکبر

مزید : صفحہ اول