تیزاب گردی کی روک تھام،پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ لانے کا فیصلہ

    تیزاب گردی کی روک تھام،پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ لانے کا فیصلہ

  



لاہور(آن لائن) حکومت نے خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کے تدارک کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے، پنجاب حکومت نے خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کیخلاف پنجاب ایسڈکنٹرول ایکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ کا ڈرافٹ تیارکرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات روکنے کیلئے نیا ایکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت حکومت نے پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ کا فائنل ڈرافٹ تیارکرلیا ہے۔ڈرافٹ کے مطابق ایسڈ کی فروخت، اسٹوریج اور ترسیل کیلئے لائسنس لینا ضروری ہوگا۔ ہر ضلعے کا ڈپٹی کمشنرلائسنس دینے کا مجاز ہوگا۔ ڈرافٹ میں مزید کہا گیا کہ 4 ماہ کے اندر ہر دوکاندار، سیلراور ڈیلر کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

تیزاب گردی 

مزید : صفحہ اول