الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پر اتفاق ہوگیا، فواد چودھری کا دعویٰ

  الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پر اتفاق ہوگیا، فواد چودھری کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور،(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان فائبر آپٹک بچھانے والا ایشیا کا پہلا ملک تھا، ملک کا دفاعی نظام تیسرے درجے کے ممالک سے بہتر ہے، زراعت کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جانا چاہیئے، الیکشن کمیشن کے ناموں پر اتفاق ہوگیا، چیف الیکشن کمیشن کے معاملہ پر بھی جلد اتفاق ہوجائیگا۔وفاقی وزیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلبا تنظیموں کو بحال کیا جانا چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں نے طلبا تنظیموں کو استعمال کیا۔اپنی وزارت کے حوالے سے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ٹوٹی پھوٹی حالت میں ملی، جتنا ممکن ہوا وزارت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق کہا کہ زراعت کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جانا چاہیئے، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام تیسرے درجے کے ممالک سے بہتر ہے، پاکستان فائبر آپٹک بچھانے والا ایشیا کا پہلا ملک تھا۔دریں اثناء وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے،چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر بھی جلد اتفاق رائے ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، ملک کے تینوں بڑے اداروں کے سربراہان مل بیٹھیں، ڈائیلاگ میں نئے آنے والے چیف جسٹس گلزار احمد کو بھی شامل کیا جائے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے، یوں لگ رہا ہے ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے در پے ہیں، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں، تینوں اداروں کے درمیان ایک قومی ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔
فواد

مزید :

صفحہ اول -