وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس ایک بار پھر معطل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس ایک بار پھر معطل

  



اسلام آباد، (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم کا لائسنس دوسری بار معطل کر دیا۔گزشتہ دنوں فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی پیروی کیلئے وزرات قانون سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزرات سے استعفے کے باعث پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا تھا تاہم اب ایک بار پھر ان کی وکالت کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیرِ قانون کا قلمدان سنبھال لیا ہے جس کے باعث دوبارہ ان کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔

فروغ نسیم

مزید : صفحہ اول