سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور

  سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی، نیب کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے موقع پر سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے 9 دسمبر تک سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے کے عوض منظور کرلی۔
عبوری

مزید :

صفحہ اول -