پرویز مشرف کی طبیعت ناساز، دبئی کے امریکن ہسپتال منتقل

پرویز مشرف کی طبیعت ناساز، دبئی کے امریکن ہسپتال منتقل

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی گزشتہ رات طبیعت بگڑی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کو امریکنہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ سابق صدر کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نامعلوم بیماری کی وجہ سے بہت تیزی سے کمزور ہورہے ہیں، اسی وجہ سے وہ غداری کے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے ابھی پاکستان نہیں آسکتے۔

پرویز مشرف

مزید : صفحہ اول