ڈپٹی کمشنرکے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے،زیر التوا کیس فوری نمٹانے کا حکم

ڈپٹی کمشنرکے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے،زیر التوا کیس فوری نمٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)ڈی سی لاہور دانش افضال نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کیے۔ڈی سی لاہور نے تحصیل ماڈل ٹاؤن اور کینٹ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کئے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے،ڈی سی لاہور نے زیر التوا انتقال اراضی کے کیسز کو چیک کیااور انہیں فوری نمٹانے کی ہدایت کی.۔انہوں نے سائلین سے بھی انتظامیہ اور ملازمین کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے تحصیل سٹی و رائیونڈ اور اے سی سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔اے سی سٹی تبریز مری نے بھی اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کئے