فیاض چوہان کو دوبارہ اطلاعات کی وزارت دینا افسوسناک ہے،عظمیٰ بخاری

  فیاض چوہان کو دوبارہ اطلاعات کی وزارت دینا افسوسناک ہے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ُپنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو اطلاعات کی وزارت دوبارہ دینا افسوسناک ہے۔فیاض چوہان نے ہندو برداری کے متعلق جو زبان استعمال کی وہ آج بھی زبان زدعام ہے۔فیاض چوہان وزیراطلاعات بنانے کا مقصد صرف حکومتی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔پاکستان میں پہلی حکومتی آئی ہے جس کا ایجنڈا عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنا ہے۔عمران خان پوری پاکستان کا گند اکٹھاکرلیا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کو وزیراطلاعات بنانے پر اپنے ردعمل میں کہا عمران خان کو فیاض چوہان جیسے نالائقوں کی اشد ضرورت ہے۔جو شخص وزارت ملتے ہی میگھا اور نرگس کو حاجن بنانے کا ویژن لے کر آئے اس سے شوبز انڈسٹری اور میڈیا کیا توقعات وابستہ کرسکتا ہے۔فیاض چوہان کو وزیراطلاعات بنانے کا مطلب پنجاب سے کلچر کا خاتمہ کرنا ہے۔جن لوگوں کا تہذیب اور کلچر سے تعلق نہیں وہ اس کو فروغ کیا دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1