شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،راؤ امتیاز

  شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،راؤ امتیاز

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خصوصی ہدایت پر شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری۔صفائی آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد،ڈپٹی ایم ڈی طارق حسین بھٹی اور جی ایم آپریشن سہیل انور ملک نے کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تمام افسران اور عملے کی فیلڈ میں موجودگی کی خود مانیٹرنگ کرونگا۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا محکمے کی اولین ترجیح ہے۔ تمام فیلڈ افسران اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہر صورت لاہور صاف چاہیے، شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے،شہر کے اندرون علاقے،گلیوں، محلوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔شہریوں کی صفائی کے حوالے سے پریشانی کسی طور قابل قبول نہیں۔مزید براں ایل ڈبلیو ایم کی جانب سے شہر کے چار مختلف مقامات نصیر آباد، مسلم ٹاؤن، فردوس مارکیٹ اور برکت مارکیٹ سمیت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونئیر ماڈل گرلز مڈل سکول ابراہیم روڈ میں صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں اور طلباء میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس حوالے سے سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی قائم رکھنا محکمے کے ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ایل ڈبلیو ا یم سی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔شہری کوڑا کرکٹ جگہ جگہ کوڑا پھینکنے کی بجائے ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کو ڑے دانوں میں ڈالیں اور شکایات کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1