صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 916دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا، 79لاکھ جرمانہ

        صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 916دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا، ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی ماہ نومبر 2019 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 17044 مقامات کو چیک کیا گیااور3251 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔اناسی لاکھ 52 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور824 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 828 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور961 دکانداروں کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے، گزشتہ روزڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 430 مقامات کو چیک کیا گیا ہے اور61 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ننانوے ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔08 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 08 افراد کو حراست میں لے لیا گیااور09 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی منافع خوروں کے خلاف مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1