طلبہ یونینز کی فوری بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے،آئی ایس او

طلبہ یونینز کی فوری بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے،آئی ایس او

  



 لاہور(لیڈی رپورٹر) طلبہ یونینز کی فوری بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہما ری ملکی سیا ست میں بھی طلبہ یو نین نے اہم کردا ر ادا کیا ہے اور بڑے بڑے نا مو ں کو جنم دیا ہے،طلبہ تنظیمو ں کی وجہ سے طا لب علمو ں کی آواز اٹھا نے کے لئے ایک پلیٹ فا رم مہیا ہو تا ہے۔اور مستحق طلبہ کو آ گے بڑھنے میں مدد ملتی ہے،طلبہ یونین پر پابندی سے جامعات میں مکالمہ کی فضا ختم ہوئی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوا۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبا یونین کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ماضی میں یونین کی بحالی کے محض دعوے کئے جاتے رہے اور منافقانہ طرز عمل محض حکومتی دعوے ہیں و زیراعظم کی جانب سے طلبہ یونینز بحالی کے بارے بیان کو آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین،شہزاد بٹ، منور امجد نے خوش آئند قرار دیتے ہو ئے روزنا مہ پا کستان کو رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت طلبا یونین کی بحالی کے لولی پاپ کی بجائے علمی اقدامات کے لئے پیش رفت کرتے ہوئے طلبا یونین کو بحال کروا کر الیکشن کا جلد انعقادکرائے

مزید : میٹروپولیٹن 1