شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11ہال سیل، تین لاکھ سے زائد جرمانے

    شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11ہال سیل، تین لاکھ سے زائد جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے شادی بیاہ و اوقات کار کی ماہ نومبر 2019 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تحصیل سٹی میں 20 انسپکشنز کی گئیں، کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی اورتحصیل رائیونڈ میں 69 انسپکشنز کی گئیں، 11 خلاف ورزیاں پائی گئیں، 02 کو سیل جبکہ 09 کے خلاف استغاثہ جمع کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 1500 انسپکشنز کی گئیں، 01 خلاف ورزی، 01 کو سیل جبکہ 01 کے خلاف استغاثہ جمع کروایا گیا۔تحصیل کینٹ میں 23 انسپکشنز کی گئیں، کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی۔تحصیل شالیمار میں 19 انسپکشنز کی گئیں، 08 کو سیل، 08 کے خلاف استغاثہ جبکہ 03 لاکھ 25 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔اس موقع پر افسران کا کہنا ہے کے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔