مصنفہ پروین علی کی خود نوشت”فری سپرٹ“کی تقریب رونمائی

مصنفہ پروین علی کی خود نوشت”فری سپرٹ“کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پروین علی کی خود نوشت سوانحی کتاب ”فری سپیرٹ“ کے اجراء کی تقریب سلمان داؤد اسکول آف بزنس، لمز میں ہوئی جس میں مسز پروین علی کی زندگی اور افکار کی جھلک نمایاں تھی۔ بصیرت آمیز کہانیوں اور خاندانی تصاویر کے ساتھ سوانح حیات میں پروین علی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ کتاب میں انہوں نے اپنے پوتے پوتیوں کا تذکرہ اس طرح کیا ہے کہ تحریری کلام کی روایت اور آئندہ نسلوں کو متاثر اور تبدیل کرنے کی اپنی صلاحیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔ کتاب کے اجراء کا اہتمام سینٹر فار بزنس اینڈ سوسائٹی نے کیا تھا۔ اس سے قبل سلمان داؤد اسکول آف بزنس کے گراؤنڈ فلور پر لمز کے بک اسٹور کیلئے ربن کاٹنے کی ایک تقریب ہوئی۔ لمز کے بانی اور پرو چانسلر سید بابر علی اور مسز پروین علی نے بک اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس بک اسٹور میں پاکستانی تاریخ، فنون لطیفہ اور ادب سمیت متعدد موضوعات پر اشاعتوں کا ذخیرہ کیا جائے گا اور یہ پوری لمز کمیونٹی کے لئے کھلا رہے گا۔ تقریب میں لمز مینجمنٹ کمیٹی، وائس چانسلر لمز ڈاکٹر ارشد احمد، اعزازی ڈین سلمان داؤد اسکول آف بزنس ڈاکٹر النور بہیمانی، مسز پروین علی کی فیملی اور لمز کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ارشد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسز علی کی کتاب کے بارے میں اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے کتاب کی اہمیت کی ایک وجہ کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ یہ ہوگی کہ یہ ہمدردی میں اضافہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر النور نے یونیورسٹی کے احاطہ میں پہلے مخصوص بک اسٹور کے قیام پر لمز کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی اور مسز علی کا اس موقع پر اپنی کتاب کی نقاب کشائی پر شکریہ ادا کیا