ریسکیو 1122کے اشتراک سے بیسک لائف سپورٹ کورس

    ریسکیو 1122کے اشتراک سے بیسک لائف سپورٹ کورس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام ریسکیو 1122کے اشتراک سے ’بیسک لائف سپورٹ کورس‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران طلباء کوایمرجنسی میں جان بچانے کیلئے سانس اور دل کے امراض سمیت دیگر تکنیکس پرآگاہی فراہم کی گئی۔ماہرین نے طلباء کوایمرجنسی میں آگ کی مختلف اقسام سے بچنے کے طریقے بتائے۔ اپنے خطاب میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے کورس کی افادیت پر روشنی ڈالی اور ایمرجنسی کے دوران مریض کو فرسٹ ایڈدینے کیلئے طلبہ کو کردار ادا کرنے کی نصیحت کی۔