سانحہ ناروے تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤ کی عالمی سازش ہے

سانحہ ناروے تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤ کی عالمی سازش ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین اکبری منڈی بورڈ اور سرپرست اعلیٰ خواجہ تعریف گلشن نے ناروے میں قرآن پاک کی توہین،کو مختلف تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤپیداکرکے دنیائے انسانیت کاامن تہہ وبالا کرنے کی مذموم حرکت قراردیاہے اورکہاہے کہ قرآن مجیدکی توہین جیسے ناپاک جسارت دنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دوارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے اوراس شیطانی عمل سے ہردل مسلم خون کے آنسورورہاہے، مسلم امہ ومہذب دنیاایسے ناپاک واقعات کے تدارک کیلئے آگے بڑھیں،حکومت پاکستان کو اس معاملے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1