قبضہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،سعید الحسن شاہ

قبضہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،سعید الحسن شاہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور نے کوٹلی گھاسی ہربنس پورہ نیو بلال گنج سوسائٹی پر واقع 45کنال 3مرلے اراضی پر نامعلوم افراد کے قبضہ کی کوشش کو مو قع پر پہنچ کر ناکام بنادیا۔ اس موقع پر منجر اوقاف رانا احسان اور متعلقہ ایس ایچ اوسید رضا عباس بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔اور میں خود اس معاملہ کی مانیٹرنگ کروں گا۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور کا کہنا تھا کہ اب وہ والا دور گزر گیا ہے۔ ہم نے گرینڈ آپریشن لانچ کیا ہے جو قبضہ مافیا سے اوقاف کی زمینوں کو واگزار کرائے گا۔ صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک ایک انچ بھی زمین قبضہ مافیا سے واگزارنہ کراو لوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈویڑنل انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1