چائنہ میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے کنگ ایڈروڈ میڈیکل یونیوسٹی کا دورہ کیا

چائنہ میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے کنگ ایڈروڈ میڈیکل یونیوسٹی کا دورہ کیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)چائنہ میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا،ڈینز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کی،وائس چانسلر کے ای ایم پروفیسر خالد مسعود گوندل نے وفد کا استقبال کیا اور کے ا ی ایم یو کی شاندار تاریخی حیثیت اور اس میں جاری مختلف ترقیاتی اور تحقیقی منصوبہ جات کے متعلق آگاہ کیا،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اشرف نظامی اور ایسوسی ایشن کے دوسرے عہدیدار قیصر سجاد، جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر اظہار چوہدری بھی بھی اس موقع پر موجود تھے،چینی وفد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں مدعو کرنے پر وائس چانسلر کے ای ایم یو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آکر انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی ہے اور ہم چاہیں گے طبی تعلیمی اور تحقیقی میدان میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی روابط مزید سے مزید مضبوط ہوں۔چینی وفد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ڑیانگ یونگ ساؤ سیکرٹری جنرل چائنہ میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر پروفیسران میں ڑاؤجی، ڈنگ جن ہاؤ، ڑیاؤپنگ لوڈ، ماؤمنگ اور ڑاؤوی لی شامل تھے،چینی وفد نے اس بات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چائنہ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے سے موجود اشتراک کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں ثمر آور ہو رہی ہیں۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے معزز مہمانان گرامی کو شیلڈز بھی پیش کیں اور کے ای ایم یو کی 158 سالہ شاندار خدمات پر لکھی گئی کتاب بھی پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1