رائیونڈ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن،16کنال سرکاری اراضی واگزار

رائیونڈ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن،16کنال سرکاری اراضی واگزار

  



لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدر نے موضع خود پورہ تحصیل رائیونڈ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ16 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔زمین کی کل مالیت 10 ملین ہے۔ اے سی رائیونڈ نے کہا کہ04 افراد نے زمین پر قبضہ کر رکھا تھاجو موقع سے فرار ہوگئے ہیں لیکن ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1