پٹرول صرف 25پیسے سستاکرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے،ذکر اللہ مجاہد

  پٹرول صرف 25پیسے سستاکرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے 25 پیسے پٹرول سستا کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔حکمرانوں کے نئے پاکستان میں سابقہ ادوار کی نسبت مہنگائی اور غربت کی بڑھتی شرح نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔آئندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے جماعت اسلامی لاہور نے پلان تیار کر لیا جلد امیدواروں کا اعلان کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری،افتخار احمد چوہدری، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، عبدالعزیز عابد، عبدالحفیظ اعوان، مرزا عبدالرشید، عمر شہاز اور امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور سمیت بڑی تعداد میں ارکان نے شرکت کی
ذکر اللہ مجاہد