وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ نے اردو سائنس بورڈ کا دورہ کیا

  وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ نے اردو سائنس بورڈ کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے اردوسائنس بورڈ کا دورہ کیا۔بورڈمیں آمد پر ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے ان کااستقبال کیا۔ وفاقی سیکرٹری نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے مختلف امور اور مسائل پر غورکیاگیا۔ڈاکٹرندیم شفیق ملک نے بورڈ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کایقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیاجائے گااوران کی زیرالتواترقیوں پر جلد پیش رفت ہوگی