انبیاء کا مشن لیکر حضور پاکؐ کا پیغام انسانیت تک پہنچانا ہوگا،دردانہ صدیقی

    انبیاء کا مشن لیکر حضور پاکؐ کا پیغام انسانیت تک پہنچانا ہوگا،دردانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب وسطی کے اضلاع کیلئے ماسٹر ٹرینرز (CERD) کی تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیا کا مشن لیکر اللہ رسول(ص) کا پیغام انسانیت تک پہنچانا ہے ہمیں اللہ کاپیغام پہنچانے کے لیے زیادہ چوکنااور چوکس ہوناہوگااجتماعی معاملات کی ذمے داری بہت حساس اور اہم ہے ہم مسلمانوں کو شھداء علی الناس کے منصب سے سرفراز کیا گیا اور اس ذمہ داری کا ہمہ وقت احساس ہونا ضروری ہے.احساس ذمہ داری سب سے اہم وصف ہے جو انسانوں کو دیا گیا ہے.۔ٹرینر عائشہ یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عورتوں کے کرنے کا اصل کام یہ ہے کہ وہ اپنے گھر, خاندان، ہمسایوں کوشرک و جاہلیت اور فسق سے پاک کرنے کی کوشش کریں