سیف سٹی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے،کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

  سیف سٹی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے،کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت کرنل(ر) ہاشم ڈوگر نے سیف سٹی ہیڈ آفس، قربان لائنز کا دورہ کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے صوبائی وزیر کو سسٹم کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی. چیف آپریٹنگ آفیسر نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے جس کے کیمروں کی مانیٹرنگ کے ذریعے سٹریٹ کرائم اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بے ضابطگیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ امن و عامہ اور ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پانے میں خاص مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ مصروف شاہراہوں اور اہم مقامات پر مانیٹرنگ کے عمل میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرنل ر ہاشم ڈوگر نے سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات اور ورکنگ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ روڈسیفٹی، سڑکوں کی غیر ضروری بندش اور ٹریفک مینجمنٹ کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم شروع کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1