کاشانہ سکینڈل کے ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،اشرف جلالی

  کاشانہ سکینڈل کے ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ کاشانہ سکینڈل کیس کے ذمہ داروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔اگر دارالامان میں یتیم بچیوں کے لیے امان نہیں تو ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہمارا ملک اور معاشرہ کس طرف جا رہا ہے۔ اس تمام تر معاملہ کی اعلیٰ سطحی جوڈیشنل تحقیقات ضروری ہیں۔ ایک اسلامی ملک میں اس طرح کی گھناؤنی وارداتیں بہت بڑا لمحہ فکریہ ہیں۔
روزانہ اخبارات کے صفحے چھوٹی چھوٹی بچیوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کی خبروں سے بھرے ہوتے ہیں۔ معاشرے سے روحانی اقدار اور اسلامی افکار کے اثرات کمزور پڑ جانے کی وجہ سے انسانی آبادیاں آتش فشاں بن چکی ہیں۔ حلال و حرام میں تمیز کا عمل کمزور ہونے کی وجہ سے ہماری سوسائٹی جرائم کی اماجگاہ بن چکی ہے۔