حکومت اور اپوزیشن عوام کے مسائل پر توجہ دیں،مجاہد عبدالرسول

  حکومت اور اپوزیشن عوام کے مسائل پر توجہ دیں،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہور(پ ر)سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہاہے کہ حکومت اور اپوز یشن عوام کے سامنے کر پشن کرپشن کا کھیلا کھیلنے کی بجائے عوام کے مسا ئل پر تو جہ دے، کپتان عام آدمی کی زندگی میں حقیقی خو شحا لی کیلئے کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، تبد یلی سرکار مہنگا ئی کو کنٹرو ل کرنے میں کردارادا کرے۔ ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے شیخوپورہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

، وفد میں شریک علما ء نے انہیں سنی تحریک پنجا ب کا صدر منتخب ہو نے پر مبار کباد پیش کی اور نیک خو اہشا ت کااظہار کیا اور ہر طرح کے تعاو ن کی یقین دہانی کرائی، علامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہاکہ سنی تحریک ملک میں نظام اسلام کے نفاد کیلئے جدوجہد کررہی ہے،آ ئندہ انتخا ب میں سنی تحریک ہر حلقہ میں اپنے مضبو ط امیدوار میدان میں اتارے گی۔سنی تحریک ایک حقیقت ہے جسے کسی صور ت نظرانداز نہیں کیاجا سکتا، سنی تحریک پنجا ب اپنے شہید قا ئد سلیم قادری کے مشن کو گلی گلی کر یہ کر یہ لے کر جائے گی اور سر براہ سنی تحریک محمد بلا ل سلیم قادری کی قیاد ت میں پورے ملک میں سنیو ں کی حقیقی ترجمانی کر تے ہو ئے انتخابا ت میں تاریخی کامیا بی حا صل کرے گی۔