چائلڈ پروٹیکشن بیورونے بچی سے بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورونے بچی سے بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے راولپنڈی میں 7سالہ بچی سدرہ کے ساتھ بد اخلاقی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرراولپنڈی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے بچی کے والدین سے رابطہ کیا اور ان کو ہر قسم کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ یہ افسوسناک المیہ ہے کہ بچی کا سگا چاچا بداخلاقی کرنے والا سفاک قاتل ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے متاثرہ خاندان اور پولیس سے مکمل رابطے میں ہیں۔

معصوم بچی کا قاتل سزا سے بچ نہیں پائے گا۔ سارہ احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1