پھولوں کی نمائش شہریوں کے لئے دلکش تحفہ ہے،سعدیہ سہیل

    پھولوں کی نمائش شہریوں کے لئے دلکش تحفہ ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ پی ایچ اے نے شہریوں کیلئے پھولوں کی دلفریب نمائش کا انعقاد کر کے صحتمند اور خوشگوار  ماحول فراہم کیا ہے۔پھولوں کی نمائش میں فطرت کے یہ مناظر انسان کے اندر خوشگوار احساسات اور جذبات پیدا کرتے ہیں۔ تازہ پھول دیکھ کر دماغ بھی تروتازہ ہو جاتا ہے اور قدرت پر رشک آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے نے شہریوں کیلئے پھولوں کی دلفریب نمائش کا انعقاد کر کے صحتمند اور خوشگوار  ماحول فراہم کیا ہے جس پر پی ایچ اے کے افسران سمیت تمام ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے تعاون سے جیلانی پارک میں پی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ گل داؤدی نمائش کے چوتھے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف سٹیج اداکارہ و فلم سٹار میگھا، چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور حافظ  ذیشان رشید نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔ معروف سٹیج اداکارہ و فلم سٹار میگھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کے باغ میں آکر دل باغ باغ ہو گیا۔چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ نمائش کا مقصد شہریوں کیلئے پرامن اور خوشگوار سیرو تفریحی کا ماحول فراہم کرنا ہے۔