قومی جوڈ وٹیم ساؤ تھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل نیپال روانہ ہوگی
اسلام آباد(آن لائن)رکنی قومی جوڈو ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے کل بدھ کو نیپال روانہ ہو گی، ایونٹ میں شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا جاپان سے براہ راست شرکت کریں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایاکہ ساؤتھ ایشین گیمز نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ہیں جس میں جوڈو کے مقابلے 7سے 10 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں 6 مرد، 4 خواتین اور 2 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں محمد حسنین، ندیم اکرم، کرامت بٹ، قیصر خان آفریدی، شاہ حسین شاہ اور حامد علی جبکہ خواتین میں حمیرا عاشق، آمنہ طیاڈا، عاصمہ رانی اور بینش خان شامل ہیں۔ کرنل عابد مجید بطور منیجر اور رشید احمد بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے۔ جہاں پر انہیں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دی جا رہی ہے۔
مسعود احمد شاہ نے توقع ظاہر کی کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا اتنخاب کیا ہے اور ان سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔