ابوظہبی: فارمولا ون گراں پری کا ٹائٹل لیوئس ہمیلٹن نے جیت لیا

ابوظہبی: فارمولا ون گراں پری کا ٹائٹل لیوئس ہمیلٹن نے جیت لیا

  



دبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں فارمولا ون گراں پری کا ٹائٹل بھی لیوئس ہمیلٹن نے جیت لیا، انگلش ڈرائیور نے بطور نمبر ون سیزن کا اختتام یادگار بنا لیا، تیز رفتاری میں معمولی ٹکروں سے ایونٹ توجہ کا مرکز بنا رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے طمابق متحدہ عرب امارات کے لش ٹریک پر فارمولا ون کے عالمی ڈرائیور ایکشن میں نظر آئے۔ 250 ویں گراں پری کو اپنے نام کرنے کے لیے شرکاء پرجوش نظر آئے،، تیز رفتاری اور جیت کی لگن نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنایا۔چھ بار کے چیمپئن لیوئس ہمیلٹن نے سیزن کے اختتام کو بطور سرفہرست یادگار بنا لیا، انہوں نے فارمولا ون کیریئر کی 84ویں اور ریکارڈ پانچویں ابوظہبی ریس جیت لی۔سولہ اعشاریہ سات سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر ڈچ ڈرائیور میکس ورسٹیپن رنر اپ رہے، جیت کی خوشی میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے ایونٹ کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی