36ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ،مزید7میچوں کا فیصلہ

  36ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ،مزید7میچوں کا فیصلہ

  



لاہور (سپورٹس رپوٹر)36لویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ 2019ء میں سوئی سدرن گیس کمپنی، پنجاب اے، آرمی اے، پورٹ قاسم، کے پی کے اے، ماڑی پیٹرولیم، واپڈا اور کسٹمز کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چیمپیئن شپ کے پانچویں روز مزید سات میچوں کا فیصلہ ہو گیا جن میں سندھ بی، پورٹ قاسم، کسٹمز، بلوچستان، پنجاب سی، ماڑی پیٹرولیم اور اسلام آباد کی ٹمیوں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری جونیئر چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز پہلا میچ پنجاب ڈی اور سندھ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں سندھ بی نے چار صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ارسلان حیدر نے دو، سردار خان اور حارث نصیر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں پورٹ قاسم نے پنجاب بی کو یکطرفہ مقابلے میں پنجاب بی کو بارہ ایک سے شکست دی۔ پورٹ قاسم کی جانب سے فہیم خان نے چار، حارث نے دو، عبدالرحمان نے دو جبکہ مہتاب، بلال، صبیح اور عمار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں کسٹمز نے گلگت کو یکطرفہ مقابلے میں اٹھارہ صفر سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز، عباس حمزہ اور ایم شہباز نے تین تین جبکہ عثمان، بلال اکرم، زین، محسن، وسیم اور سمیع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ چوتھا میچ سندھ اے اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں بلوچستان نے دو کے مقابلے چار گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ بلوچستان کی جانب سے عبدالنافع، معراج علی، شیر محمد اور ایم یونس نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ سندھ کی جانب سے محمد دانیال اور سبحان علی نے ایک ایک گول کیا۔ پانچویں میچ میں پنجاب سی نے آزاد جموں کشمیر کو شکست سے دوچار کر دیا۔ پنجاب سی ٹیم نے چار صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ تقی الحسن رانا وحید، خواجہ انس عباس اور ایم رضا نے ایک ایک گول کیا۔

چھٹے میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے آرمی بی کو دو کے مقابلے چار گول سے مات دی۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے افراز نے دو جبکہ احتشام اور آصف حنیف نے ایک ایک گول کیا۔ دن کے ساتویں میچ میں اسلام آباد نے کے پی کے بی کو دو ایک سے شکست دی۔ اسلام آباد کی جانب سے عیسی اور عثمان علی نے ایک ایک گول کیا جبکہ کے پی کے کی جانب سے واحد گول قاسم نے کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی