کبڈی ٹورنامنٹ، بھارت کا پاکستانی کھلا ڑیوں کو ویزے دینے سے انکار

کبڈی ٹورنامنٹ، بھارت کا پاکستانی کھلا ڑیوں کو ویزے دینے سے انکار

  



لاہور(آئی این پی) بھارت نے انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پاکستان کے بغیر امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، کینیا،نیوزی لینڈ، کینیڈا اور بھارت کی ٹیمیں انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہیں۔2017کے ایونٹ میں بھی بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے عالمی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے 26کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کیا تھا اور انہیں 2دسمبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔تربیتی کیمپ کے لیے طلب کھلاڑیوں میں ساجد نثار گجر، نفیس شاہد گجر، ذوالقرنین، ارسلان محمود، قمر بٹ، رانا علی شان، عبدالرحمان، راشد محمود ملک، ظفر اقبال، علی وڑائچ، اویس جٹ، غلام فرید، مشرف جاوید، وقاص رحیم گجر، محمد عرفان، عبید اللہ، وقاص احمد بٹ، بلال محسن، محمد شفیق چشتی، شہزاد اکمل ڈوگر، مزمل بوٹا، کلیم اللہ، سعد اللہ، شم ساجد، بنیامین ملک اور خالد مہر شامل ہیں۔

تین کالم

مزید : کھیل اور کھلاڑی