سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تبدیل ہونیوالے سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب کے اعزاز میں پروقار تقریب

  سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تبدیل ہونیوالے سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تبدیل ہونے والے سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب کے اعزاز میں پنجاب سٹیڈیم میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب، یوتھ افیئر عدنان ارشد اولکھ،ڈی جی آرکیالوجی محمد الیاس گل، ایم ڈی ٹورازم تنویر جبار، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس افتخار علی، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ زاہد سہیل، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن تسنیم علی، پی ڈی پی ایم یو اکرم صوبن، سیکشن آفیسر حافظ فاروق، عمران ارشد، پرائیویٹ سیکرٹری ٹو سیکرٹری سپورٹس انیس سبحانی و دیگرنے شرکت کی، اس موقع پر ندیم محبوب کو سوینئر پیش کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ندیم محبوب کی سپورٹس اور یوتھ افیئرز کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ندیم محبوب کی قیادت میں سپورٹس اور یوتھ افیئرز کے کئی منصوبے شروع کئے گئے جن سے سپورٹس کو فروغ ملا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی