اسلام آباد،معذروں کے عالمی دن پر نمائشی کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیراہتمام معذروں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی، اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ اور اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین ایک نمائشی ٹی ٹین کرکٹ میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ نمائشی میچ میں اسلام آباد راولپنڈی جرنلسٹ اور اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری مہمان خصوصی ہوں گے۔ واضح رہے کہ معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1992ء سے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال 3 دسمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔