صبا قمرکی تین برس بعد فلم ”کملی“ سے بڑے پردے پر واپسی

صبا قمرکی تین برس بعد فلم ”کملی“ سے بڑے پردے پر واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’کچھ ایسے اداکار ہیں جو بے حد باصلاحیت ہیں، کچھ ایسے ہیں جو بے حد خوبصورت ہیں، کچھ ایسے ہیں جو اپنے کام میں ماہر ہیں لیکن ان تمام چیزوں کو ملا کر ایک اداکارہ بنتی ہیں اور اس میں اِس طرح کے مزید اور اجزاء شامل کر دیئے جائیں تو ہمارے پاس صباء قمر ہیں‘۔ہدایت کار نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ ایک کمال ہیں، ایسا صرف ایک ہی پیس ہے، ان کی کوئی اور شاخ نہیں ہے۔سرمد کھوسٹ نے اپنی طویل پوسٹ میں مزید لکھا کہ بس ایک بات غلط ہے
کی کہ مجھے ان کے ساتھ تصاویر لینا پسند نہیں ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر تین برس بعد فلم‘کملی’سے بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں جب کہ فلم کی کہانی سرمد کھوسٹ اور فاطمہ ستار نے تحریر کی ہیاور اس کی پروڈکشن بھی سرمد کھوسٹ کی جانب سے ہی کی جا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -