دلدار پرویز بھٹی کے نام سے دلدار ایورڈ 9دسمبر کو الحمراء میں منعقد ہوگا

  دلدار پرویز بھٹی کے نام سے دلدار ایورڈ 9دسمبر کو الحمراء میں منعقد ہوگا

  



لاہور (فلم رپورٹر)دلدار لورز فورم کے زیر اہتمام ملک کے نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کے نام سے دلدار ایورڈ 9دسمبر کو الحمراء میں منعقد ہوگا۔دلدار ایوارڈ ملک کے نامور شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو دیئے جارہے ہیں۔لائف اچیومنٹ ایورڈز فلم،ٹی وی اور سٹیج کی نامور شخصیات کو دئیے جائیں گے۔ دلدار لورز فورم کے سیکرٹری جنرل میاں فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے خواہش تھی کہ دلدار پرویز بھٹی ایوارڈ منعقد کراؤں۔پوری کوشش ہے کہ یہ ایوارڈ تقریب الحمرا ء ہال نمبر دو میں شایاں شان طریقے سے ہو۔جس کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم،ٹی وی،سٹیج اور صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں دلدار ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کلچر