نیلو خان کا چار سال کے بعد سٹیج واپسی کا فیصلہ

    نیلو خان کا چار سال کے بعد سٹیج واپسی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) ملک کی نامور خوبرو سٹیج اداکارہ و پرفارمر نیلو خان نے چار سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سے سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اداکارہ نیلو خان چار سال قبل سٹیج کو خیر باد کہ چکی تھیں اب وہ 6 دسمبر سے لاہور کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کریں گی جس کے لئے نیلو خان اور تھیٹر چیئرمین کے درمیان ایک دو روز میں معاہدہ بھی طے پا جائے گااداکارہ نیلو خان نے بتایا کہ انہوں نے ڈانس ریہرسلز بھی شروع کر رکھی ہیں جو انہیں نامور کوریو گرافرز کروا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے معروف ڈیزائنرز کو اسٹیج ڈراموں کے لئے سپیشل ملبوسات تیار کرنے کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔
جو ایک آدھ روزمیں تیار ہوجائیں گے۔اداکارہ نیلو خان نے مذید کہاکہ چار سال کی یہ دوری انہیں بہت کھٹکتی رہی مگر وہ چند مجبوریوں کی وجہ سے دور رہیں مگر اب وہ بھرپور طریقے سے واپسی کررہی ہیں اور ڈرامہ شائقین کو دوبارہ اپنی یاد دلادوں گی۔
7

مزید :

کلچر -