سجل علی اوراداکار احد رضا میر کی شادی مارچ میں ہوگی

  سجل علی اوراداکار احد رضا میر کی شادی مارچ میں ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سجل علی اوراداکار احد رضا میر کی شادی کے حوالے سے افواہیں کئی روز سے زیر گردش ہیں کیونکہ جب سے دونوں نے منگنی کا آفیشل اعلان کیا ہے اس کے بعد پرستار اس شادی کا بے چینی سے انتظار کرر ہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی اور

احد رضا میر کی شادی آئندہ سال مارچ میں ہوگئی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ شادی کی ایک تقریب بیرون ملک بھی ہوگئی جبکہ پاکستان میں ہونے والی تقریب میں شوبز انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ابھی تک دونوں فنکاروں کی طرف سے شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

مزید : کلچر