کنئیرڈکالج کے24رکنی وفد کا الحمرا آرٹ میوزیم کا دور ہ

  کنئیرڈکالج کے24رکنی وفد کا الحمرا آرٹ میوزیم کا دور ہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)کنئیرڈکالج کی طالبات کے 24رکنی وفد کا الحمرا آرٹ میوزیم کا دور ہ،نوجوان مصوروں میں میوزیم میں آویزاں شہرہ آفاق آرٹسٹوں کا کام دیکھا،تفصیلات کے مطابق کنئیرڈکالج کی طالبت کے 24 رکنی وفد نے گذشتہ روز الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے میوزیم میں آویزاں شہرہ آفاق آرٹسٹوں کی پینٹنگز دیکھیں اور انہیں سراہا۔طالبات کو وہ فن پارے بھی دیکھائے گئے جن کو ان کی اصل شکل میں بحال کیا گیا ہے گاہے بگاہے مختلف کالجز،یونیورسٹیوں کے وفود الحمرا آرٹ کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کا کہنا تھا کہ الحمرا آرٹ میوزیم میں 118 عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے326فن پارے موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ آرٹ کی دنیا کا منفرد مرکز ہے جو نوجوانوں کی راہنمائی کر رہا ہے۔

وفد نے الحمرا آرٹ میوزیم کی اہمیت اور کردار کو سراہا۔

مزید : کلچر