خوبصورتی فیشن کو چارچاند لگاتی ہے،عنایہ شاہ

  خوبصورتی فیشن کو چارچاند لگاتی ہے،عنایہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)خوبصورتی فیشن کو چار چاند لگاتی اور اس کی توقیر بڑھاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فیشن انڈسٹری کی خوبرو ماڈل و اداکارہ عنایہ شاہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں عنایہ شاہ نے کہاکہ میں فیشن انڈسٹری میں فیشن کی چوٹی کو سر کرنے آئی ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ میں اب اپنے نام اور کام کے ساتھ پوری انڈسٹری میں جانی جاتی ہوں۔عنایہ شاہ نے کہاکہ ریمپ واک اور کمرشل شوٹس مجھ پر مہربان ہیں ایک سیٹ یا شو سے نکلوں تو دوسرا تیار ہوتا ہے میں نے ہمیشہ اپنے کا کو بہتر انداز سے پیش کرنے کی کو شش کی ہے جس میں مجھے ہمیشہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔عنایہ شاہ نے مذید کہاکہ میں نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا کیونکہ اگر آپ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو آپ کی گئی غلطیوں پر پشیمان ہوتے ہیں۔
اور آگے جانا بھول جاتے ہیں میں سمجھتی ہوں کہ پیچھے کی گئی غلطیاں آپ کو آگے نہیں بڑھنے دیتیں اس لیئے ہمیشہ آگے بڑھنے کا سوچیں اور اپنے کام کو بہتر کریں تو آپ اپنی منزل آسانی سے پالیں گے اور کوئی آپ کو روک نہیں پائے گا۔

مزید :

کلچر -