ہم برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز 6 دسمبر سے لاہور میں ہوگا

        ہم برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز 6 دسمبر سے لاہور میں ہوگا

  



لاہور(فلم رپورٹر) ہم برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز 6 دسمبر سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں ملک کے نامور فیشن ڈیزانئر اپنی نئی کلیکشن متعارف کرائیں گے جن پر مشہور ماڈلز واک کریں گے۔ہم ٹی وی لاہور میں ہر سال برائیڈل کٹیور ویک کا اہتمام کرتا ہے جس کا شمار ملک کے سب سے بڑے فیشن شوز میں ہوتا ہے۔برائیڈل کٹیور ویک میں جہاں ملک کے نامور ماڈلز ریمپ پر واک کرتے نظر ائیں گے وہیں مقبول فنکار بھی شو سٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ ان دنوں برائیڈل ویک کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس کی ریہرسل بھی جاری ہیں۔پینٹین ہم برائیڈل کٹیور ویک تین روز جاری رہے گا۔

مزید : کلچر