ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے،موسیٰ خان

ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے،موسیٰ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار موسیٰ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں ' فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے بھارتی فلموں کو ہمیشہ کیلئے بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سنیما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔

مزید : کلچر