نئی ٹیکنالوجی فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے لازم ہے،سید نور

    نئی ٹیکنالوجی فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے لازم ہے،سید نور

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسیی ایشن کے چیئرمین سید نور نے نئی ٹیکنالوجی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے لازم و ملزوم قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی فلم پروڈکشن کے معیار پر لایا جا سکتا ہے، مقامی فلم انڈسٹری کی زوال کی وجہ پرانی ٹیکنالوجی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم اندسٹری میں کام کرنے والوں کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنی چاہیے،اور امید ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔

مزید : کلچر