انتشار کی سیاست کرنے والے ملک سے مخلص نہیں،مومنہ وحید

انتشار کی سیاست کرنے والے ملک سے مخلص نہیں،مومنہ وحید

  



لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے وزیر اعلی معائنہ ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے، انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں اور یہ عناصر عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پاکستانی قوم افراتفری کی خواہش رکھنے والے عناصر کو ہمیشہ کے لئے مسترد کرچکی ہے۔ اب پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی۔ ہمیں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سب سے زیادہ مقدم ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کی شبانہ روز کاوشوں سے ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،پاکستانی عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم پورے نہیں ہوں گے-

مزید : میٹروپولیٹن 4